ابنا: برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق برطانیہ کے شام میں لڑنے والے 250 مسلح دہشت گرد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں جنھیں برطانیہ کے لئے خطرہ تصور کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں 350 برطانوی دہشت گرد دوسرے دہشت گردوں کے ہمراہ شامی حکومت اور شامی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ کے مطابق سیکڑوں برطانوی دہشت گرد شام میں موجود ہیں جو القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں شام میں لڑنے والے برطانوی دہشت گردوں کی عمریں 20 سے 30 سال تک ہیں ان اکثریت پاکستانی نژاد برطانیوں کی ہے۔
.......
/169